ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ بیلکے میں اترکنڑا ضلع پی یوکالج ضلع لیول اتھلیٹک مقابلوں کا انعقاد

بھٹکل تعلقہ بیلکے میں اترکنڑا ضلع پی یوکالج ضلع لیول اتھلیٹک مقابلوں کا انعقاد

Fri, 27 Sep 2019 20:26:34    S.O. News Service

بھٹکل:27؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ پی یو کالج کاروار، پی یو کالج پرنسپال سنگھ ، لکچرر سنگھ ، ملازمین سنگھ اترکنڑا ضلع اور بھٹکل تعلقہ پی یوکالج پرنسپال اینڈ لکچررس اسوسی ایشن کے اشتراک سے بیلکے ہائی اسکول میدان میں اترکنڑا ضلع سطح کے پی یوکالج کھیل مقابلوں کا پرنسپال اسوسی ایشن کے صدر ایس جی بھٹ نے افتتاح کے بعد طلبا اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتےہوئے کھیل کی اہمیت و مواقع پر روشنی ڈالی۔  

مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پرکاش رانے نے خطاب کرتےہوئے کھیل کے ذریعے خیر سگالی اور بھائی چارگی کو فروغ ملنے کی بات کہی۔ پی یوکالج تعلیمات عامہ کے ڈپوٹی ڈائرکٹر ایس این ہیگڈے نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ بھٹکل تعلقہ پرنسپال اسوسی ایشن کے صدر اے بی رام رتھ نے استقبال کیا۔ لکچرر سنگھ کے صدر وسنت گاؤنکر نے شکریہ اداکیا۔ نائب صدر پی مادھو پروگرام میں موجود تھے۔ سرکاری پی یوکالج ہڈین کے لکچرر منجوناتھ نائک نے نظامت کی۔


Share: